لندن میں نواز شریف کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ, لیگی کارکن حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

لندن میں نواز شریف کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ, لیگی کارکن حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) لندن میں نوز شریف کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے میں مسلم لیگ کے کئی کارکنان زخمی ہو گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق لندن میں نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے ہلہ بول دیا۔ زرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ اس وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو پائی۔ تاہم کچھ حملہ آوروں کی گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد پندرہ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

حملہ آوروں کے ساتھ مسلم لیگ نون کے کارکن کافی دیر تک لڑتے رہے۔ ایک اندازے کے مطابق دونوں گروپوں میں کافی دیر تک ہاتھا پائی جاری رہی۔ نون لیگ کے کارکنوں نے لندن پولیس کو کال کر دی۔ پولیس نے آ کر حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حملہ آوروں کے ساتھ کچھ نون لیگی کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور پہلے بھی کئی بار دھمکیاں دے چکے ہیں اور مسلم لیگ نون کے کارکنان کے ساتھ مار پیٹ کر چکے ہیں۔ لیکن اس بار معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا اس لیے پولیس کو کال کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ, درجنوں زخمی .

اپنا تبصرہ بھیجیں