تھانہ ڈیفنس بی میں تعینات پولیس اہلکار محمد اختر کورونا کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق اختر کا کورونا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔طبعیت بگڑنے پر اسے آج ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔شہید محمد اختر لاہور کے نواحی گاؤں گھونڈی خوشحال سنگھ کا رہائشی تھا، شہید کے سوگواران میں بیوی، 03 بیٹیاں اور 02 بیٹے شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق کورونا وبا سے مجموعی طور پر 804 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے، 134 اہلکار ابھی گھروں میں قرنطینہ ہیں