اڈہ پلاٹ لاہور سے ناقص دودھ لانے والی گاڑی پکڑی گئی، 520 لیٹر جعلی دودھ قبضے میں لے لیا گیا۔
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں یوریا، فارمالیئن اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی پی ایف اے (پنجاب فوڈ اتھارٹی)
جعلی دودھ سے بھری گاڑی گاڑی اڈہ پلاٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ناکہ سے فرار ہونے کی تاک میں تھی۔
طویل مزاحمت کے بعد ڈیری پروٹیکشن ٹیم نے دودھ بردار گاڑی کو قبضے میں لے لیا ۔
کوٹ رادھا کشن سے سپلائی کیے جانیوالے دودھ کے سپلائر کی ڈیری سیفٹی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ ذرائع
جعلی دودھ کا دھندا کرنے والے سپلائرکے خلاف مقدمہ درج موقع پر گرفتار کر کے سخت کارروائی کا حکم ۔
دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔
ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کے بیشتر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جدید لیکٹو سکین مشینوں سے لیس موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے شہر میں آنے والی ہر دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا جاتا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب کے احکامات کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی