سکن کیئر کےلیے موسم گرما میں اپناۓ جانے والےچند اہم اصول

سکن کیئر دلکش اور خوبصورت دکھائی دینے کے لیے قابل توجہ ہے۔ گرمیوں میں بہت سے لوگوں کو چکنی جلد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر مناسب سکن کیئر نہ کی جائے تو یہ چکنائی چہرے پر دانے بننے کا سبب بنتے ہیں ۔

ڈاکٹر سینڈر لی نے کہا کہ چکنی جلد والوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ صبح وشام مکمل طور پر اپنے چہرے کی صفائی کریں اور خاص طور پرایسے فیس واش کا استعمال کریں جس میں سیلیکسیلک ایسڈ شامل ہو۔

مختلف کمپنیوں کی طرف سے بنائے گئے جاذب کاغذات کا  استعمال  چہرے پر سے فالتو تیل کو صاف کرتا ہے۔ چہرے پر ٹونر کے استعمال کو لازمی بناۓ۔

اس سے جلد تازہ دم اور صاف دکھائی دیتی ہے۔ بادام کے تیل میں دو قطرے لیموں کے ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کی  چکناہٹ میں کمی  آتی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین سکن کیئر میں وٹامنز کا استعمال بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

وٹامن اے چہرے سے جھریوں کو پاک کرتا ہے اور چہرے سے خشکی کو دور کرتا ہے جبکہ وٹامن بی چہرے کی رنگت کو صاف کرتا ہے۔ وٹامن سی جلد میں میلا نین کی پیداوار کو روکتا ہے اور خراب شدہ جلد کو مندمل کرتا ہے۔

سکن کیئر اورغزا

سکن کیئر مناسب اور اچھی غذا کے بغیر نا مکمل ہے۔ جلد کی بہترین نشوو نما میں وٹامن اور پروٹین سے بھرپور غذا اہم کردار ادا کر تی ہے۔ سیب سے وٹامن اے اور سٹابری سے  وٹامن ب حاصل ہوتا ہے۔ جبکہ مالٹے کا جوس جلد کو وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔

 انڈہ،بادام اور دہی جیسی غزا جلد کو پروٹین فراہم کرتی ہے۔ سکن کیئر میں کچھ باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے جیسے کہ باہر جانے سے پہلے سن بلاک کا ضرور استعمال کریں۔

جلد کو نم اور تروتازہ رکھنے کے لیے دن میں سات سے آٹھ گلاس پانی کا استعمال کریں۔ جلد پر غیر ضروری مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں۔اس کے علاوہ جلد کے لیے وٹامن ای کی شامل کردہ کریمز کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

جلد کی خوبصورتی کے لیے اگر قدرتی اشیا کی بات کی جائے تو اس میں ایلوویرا جیل بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ایلوویرا کے پورے سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ چہرے کی جلد کو نرم وملائم بناتا ہے اور جلد کو تازگی اور خوبصورتی بخشتا ہے۔

  جلد کی حفاظت

جلد پر میک اپ کا ضرورت سے زیادہ استعمال سے گریز کریں اور استعمال کرنے کے بعد جلد سے اچھے طریقے سے صاف کرنے کا عمل نہایت اہم  ہے ورنہ یہ جلد پر کیل مہاسے اور دوسری بہت سی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

روزانہ دن میں ایک مرتبہ جلد کا مساج کرنا بھی ایک صحت مند جلد کا راز ہے۔اس سے خو ن گردش میں رہتا ہے جو کہ مفید ثابت ہوتا ہے۔جلد ایک جسم کا اہم حصہ ہے۔لہذا اس کی مکمل حفاظت کرنا ہر ایک کے لیے قابل غور ہے۔

ویمین ایمپاورمنٹ کیا ہے اور آخر یہ اتنی اہم کیوں ہے ؟

کشمیر الیکشن کو عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں