(دلچسپ معلومات) جہاز کا کھانا ذائقہ دار کیوں نہیں ہوتا؟
جہاز میں سفر کے دوران جہاز میں اونچائی کے پریشر اور ہیومیڈیٹی کے کم ہونے کی وجہ سے ہماری سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت 20سے 50فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔
دنیا کا سب سے لمبا انگریزی کا لفظ کونسا ہے؟(دلچسپ معلومات)
Pneumonoultramicroscopicsilicovolcanoconiosis an
اس لفظ کے 45حروف ہیں. یہ پھیپھڑوں کی ایک بیماری کا نا م ہے(دلچسپ معلومات)۔
مشہور کولڈ ڈرنک سیون اپ کا نام سیون اپ کیوں رکھا گیا؟
سیون اس لئے کے یہ سات اجزاء سے مل کر بنی ہے اور اپ ا س لئے کے اس کے ببلز اُوپر کی طرف آتے ہیں۔
دنیا میں سب سے پہلے سورج کہاں نکلتا ہے؟
نیوزی لینڈ میں۔ اس لئے سب سےپہلے نیو ایئر نیوزی لینڈ میں منایا جاتا ہے۔
بلیووہیل کی زبان اور دل کا وزن؟
بلیو وہیل کی زبان کا وزن ایک ہاتھی جتنا ہوتا ہے اور اُس کے دل کا وزن ایک گاڑی جتنا۔
کیااونٹ کے بارے میں پانی کوہان میں جمع کرنے کا تاثر غلط ہے؟
عام طور پر لوگوں میں تاثر پایا جاتا ہے کہ اونٹ اپنی کوہان میں پانی جمع کر لیتا ہے. اور پھر ریگستان میں سفر کے دوران کوہان سے پانی لے کر حسب ضرورت استعمال کرتا ہے جو کہ غلط تاثر ہے۔درحقیقت اونٹ اپنے بلڈ سسٹم میں پانی سٹور کرتا ہے. اور جب بھی اُسے پیاس لگتی ہے تو وہ اُس پانی کو آہستہ آہستہ استعمال کرتا ہے. جب اسے پانی مل جائے تو وہ 53لیٹر تک پانی جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چاول اور آپ کا موبائل(دلچسپ معلومات)
اگر آپ کا موبائل پانی میں گر گیا اور اس کے خراب ہونے کا خطرہ ہے. تو آپ اسے چاولوں کی بوری یا کہیں بھی جہاں چاول زیادہ مقدار میں جمع ہوں رکھ دیں۔چاول آپ کے موبائل میں جمع شدہ پانی کو اپنے اندر جذب کر لیں گے اور آپ کا موبائل ٹھیک ہو جائے گا۔
کیا ایلون مسک دنیا کا دوسرے نمبر پر سب سے امیر ترین شخص ہے؟
جہاں دنیا میں کرونا کی وجہ سے کاروبار ڈوب گئے اور لوگ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے. وہیں ایلون مسک امیر ترین کاروباری نے 2020میں 110بلین ڈالزز کما کر دنیا کادوسرا امیر ترین شخص بن گیا ہے۔
دنیا کا خوش حال ترین ملک کونسا ہے؟
ڈین مارک دنیا کا خوشحال ترین ملک ہے جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں کرپشن نہ ہونا ہے(دلچسپ معلومات)۔
ایک انسان آکسیجن، پانی اور کھانے کے بغیر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟
آکسیجن کےبغیر 3 منٹ تک، 3 سے 5دن تک بنا پانی پیئے جبکہ بنا کھائے تقریباً 40دن تک۔
تحریر فرحان بٹ