دبئی میں پاکستانی شخص نے ایک فلپائنی خاتون کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

دبئی میں پاکستانی شخص نے ایک فلپائنی خاتون کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک پاکستان شخص نے ایک فلپائنی عورت کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔ فلپائنی عورت کی لاش کو ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اس نے ایک پل کے نیچے بند کر دیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی شخص اپنے اپارٹمنٹ میں عورت کا قتل کیا۔ اس کی لاش کو سوٹ کیس میں بند کیا اور پل کے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم مجرم کا نام مخفی رکھا گیا ہے۔ مجرم نے تمام اعترف جرم کر لیے۔

غیر مصدقہ زرائع کے مطابق فلپائنی عورت پاکستانی شخص کی گرل فرینڈ تھی۔ اس نے عورت کو وزٹ ویزے پر دبئی میں بلایا تھا۔ وہ عورت اپنے ویزے کی توسیع کے لیے پاکستانی آدمی سے پیسے مانگ رہی تھی۔ لیکن وہ پہلے ہی دبئی آنے کے لیے اس کو پیسے دے چکا تھا۔

خاتون اس آدمی کے اپارٹمنٹ میں ہی رہتی تھی۔ دونوں کے درمیان اختلاف ہوا تو پاکستانی شخص نے اس عورت کا قتل کر دیا۔ دبئی کی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ لاش کو تحویل میں لے کر مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے شیئرز بھی خرید لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں