خود اعتمادی کا کوڈ

(خود اعتمادی کا کوڈ) ارد گرد نظر دوڑانے سے ہمیں کچھ لوگ نظر آئیں گے جو کچھ بولتے ہیں تو پورے اثرو رسوخ سے بولتے ہیں. کوئی کام کرتے ہیں تو ڈنکے کی چو ٹ پر کرتے ہیں. جب ایک دفعہ کچھ کرلیں یا کہہ دیں تو اُس پر ڈٹے رہتے ہیں۔

خود اعتمادی کا کوڈ

اگر وہ کبھی غلط ثابت ہوبھی جائیں تو ملال نہیں کرتے . دل پر نہیں لیتے بلکہ سب کچھ بھلا کرآگے بڑھتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو خود اعتمادی کی صلاحیت سے لبریز ہوتے ہیں۔اپنی ذات پر، اپنی صلاحیت پر یقین و بھروسے کا نام خود اعتمادی ہے۔

خود اعتماد لوگوں کو اپنے رب کے بعد سب سے زیادہ اپنی ذات پر یقین او ر بھروسہ ہوتا ہے۔ایسے لوگ ہمیں زیادہ کامیاب اور زیادہ بڑے عہدوں پر فائز نظر آتے ہیں۔وہ لوگ زیادہ متاثرکن ہوتے ہیں۔وہ زیادہ پسند کیئے جاتے ہیں اور اُن سے زیادہ دوستی کی جاتی ہے۔

خود اعتمادی ایک ایسی صلاحیت ہے جو آپ کا ہمیشہ ہر گھڑی اور ہر مشکل میں ساتھ دیتی ہے۔مگر ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا خوداعتمادی   پیدائشی ہوتی ہے یا کوئی خاص مشق یا عمل کرکے حاصل کی جاسکتی ہے؟ تو اس کا جوا ب ہے کہ یہ پیدائشی بھی ہوسکتی ہے اور اس صلاحیت کو کوئی بھی کچھ خاص قسم کے اقدامات کرکے حاصل کر سکتا ہے(خود اعتمادی کا کوڈ)۔

ماہرین کے مطابق خوداعتمادی کا بچوں کی تربیت سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔کم سن عمر میں خود اعتمادی موزوں ماحول کا میسر آنا ہے . اُن کی تربیت اُن کی سکولنگ اس انداز میں ہوتی ہے جس سے وہ خود اعتماد ہو جاتے ہیں. تاہم کچھ لوگ اس صلاحیت سے محروم رہتے ہیں جس کی متعدد وجوہات ہیں۔

کچھ ایسے حادثات زندگی میں رونما ہوتے ہیں جو آپ کو احساس کمتری میں مبتلا کر دیتے ہیں۔کچھ لوگ زمانے کے ٹھکرائے ہوئے ہوتے ہیں یا اُن کی کارکردگی کچھ خاص نہیں ہوتی. لہذا وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کلیر شپ مین اورکیٹی کے کی مشہور کتا ب دی کونفیڈنس کوڈ میں کچھ ایسی عادات کا ذکر کیا گیا ہے جنہیں اپنا کر کوئی بھی خوداعتمادی حاصل کر سکتا ہے۔مصنف کہتے ہیں خوداعتماد ہونے کے لئے آپ خود کو پُش کریں جب آپ خود کو پُش کرتے ہیں تو آپ میں خود اعتمادی کا احسا س پیدا ہوتا ہے۔

خود اعتمادی کا کوڈ

مثال کے طور پر آپ نئے لوگوں سے ملنے سے کتراتے ہیں تو آپ کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر زبر دستی نئے لوگوں سے ملنا پڑے گا اس طرح آپ خود پر اعتماد محسو س کریں گے۔

خود اعتمادی بڑھانے والی چھ آزمودہ عادات درج ذیل ہیں:

پہلی عادت۔شوچیں کم کریں زیادہ

ہم میں سے بہت سے لوگ سوچتیں زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں۔اگر آپ خود اعتماد ہونا چاہتے ہیں تو آ پ کو سوچنے کی عادت کو کم کر کے عمل کرنے کی عادت کو بڑھانا پڑے گا(خود اعتمادی کا کوڈ)۔

جب ہم اپنے کاموں میں تاخیر کرتے ہیں تو ہماری خوداعتمادی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ہم چیزوں کو پرفیکٹ کرنے کا انتظار کرتے ہیں.ہم میں سے اکثر اُس وقت تک قدم نہیں اُٹھاتے جب تک کسی کام میں کامل نہ ہوجائیں۔

یہ ایک غلط نظریہ ہے۔ہمیں پرفیکشن کو نظر انداز کرتے ہوئے چیزوں کو زیادہ سے زیادہ عملی جامہ پہنانہ چاہیے. جب بھی کسی کام میں شک گزرے کہ ہم یہ ٹھیک نہیں کرسکتے تو اُس کا م کو کرکے اپنا شک دورکرنا چاہیئے ۔حالات موافق اور ساز گار ہونے کا انتظار کرکے کاموں میں تاخیرہر گز نہیں کرنی چاہیئے۔

دوسری عادت۔چیمپئن یور سٹرینتھ۔اپنی صلاحیتوں میں چیمپئن بنیں

اگر آپ کسی ایک کام میں اور ہنر میں ماہر ہوجاتے ہیں تو اُس کام میں خود اعتمادی کے ساتھ زندگی کے دیگر پہلوؤں میں بھی آپ میں خود اعتمادی پیدا ہوجائے گی۔لہٰذ ا جو صلاحیت آپ میں ہے اُس میں ماسٹری حاصل کریں اور اُس کے چیمپئن بن جائیں. اس طرح آپ کی خوداعتمادی کی سطح میں بے حد اضافہ ہوگا۔

تیسری عادت۔پریکٹس پاور پوزیشنز۔اپنی باڈی پوزیشن کا بہترین استعمال کرنا

اپنی روز مرہ کی زندگی میں اپنی باڈی لینگوئج کا مثبت استعمال کریں۔یعنی جب کھڑے ہوں تو اپنے شانیں پیچھے رکھیں، کمر کو سیدھا رکھیں۔کرسی پر بیٹھے تو جگہ کو پورا گھیریں اور ہاتھوں بازوؤں کو پھیلا کر بیٹھیں۔چلتے ہوئے اپنی چھاتی کو اُٹھاکر چلیں۔یہ باڈی پوزیشنز  آپ میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کریں گی۔

خود اعتمادی کا کوڈ

چوتھی عادت۔بی گریٹ فُل۔شکر گزاری (خود اعتمادی کا کوڈ)

چھوٹی چھوٹی چیزوں پر رب کا شکر ادا کریں۔جو رب کائنات نے آپ کو عنائیت کیا ہے اُس پر شکرگزاری کریں۔جب آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر شکرگزاری کرتے ہیں تو آپ میں خوشی کا احساس بیدار ہوتا ہے اور جب آپ خوش ہوتے ہیں تو اپنے اندر خود اعتمادی بھی محسوس کرتے ہیں۔

خود اعتمادی کا کوڈ

پانچویں عادت۔ ایکسر سائز۔ورزش

مصنف کہتے ہیں کہ آپ ورزش کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنا لیں۔کیونکہ ورزش کرنے سے آپ کے جسم سے ایک ایسا کیمیکل باہر نکلتا ہے جو آپ میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کرتا ہے۔

(دی میریکل مارننگ)

چھٹی عادت۔سلیپ۔سونا

اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہوگی تو آپ کا مزاج چڑچڑا ہو جائے گا۔آپکوتھکاوٹ کا احساس ہوگا اور آپ بہتر کارکردگی پیش نہ کرسکیں گے. لہٰذا جب آپ اچھی کارکردگی ہی پیش نہیں کریں گے تو خود اعتمادی کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔

لہٰذا اپنی نیند پوری کریں اور جسم کی ضرورت کے مطابق سونے کی عادت ڈالیں۔یہ عادت آپ کو ایک خود اعتماد شخص بننے  میں مدد گار ثابت ہوگی۔

خود اعتمادی کا کوڈ

نوٹ: درج بالا عادات مشہور کتا ب دی کونفیڈنس کو ڈ سےاخذ کی گئی ہیں .یہ بہت حیرت انگیز اور مفید کتا ب ہے جسکا قارئین کو ضرور مطالعہ کرنا چاہیئے.

فرحان بٹ
lbuttfarhan786@gmail.com

سکن کیئر کےلیے موسم گرما میں اپناۓ جانے والےچند اہم اصول

( دی الکیمسٹ:ناول)

اپنا تبصرہ بھیجیں