ایشیائی کھانے مخصوص ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ ہر پکوان کا منفرد ذائقہ ہے۔ بہت سے مشہور ایشیائی کھانوں میں ایک مشہور ڈش تندوری چکن تھائیز بھی ہے۔ یہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈیش ہے ۔ اس میں چکن کو دہی اور دیگر مصالحہ جات لگا کر تیار کیا جاتا ہے ۔
تندوری چکن تھائیز اس میں استعمال ہونے والے اجزاء
چکن تھائیز
زیتون کا تیل
نمک
گرم مصالحہ
پیپریکا
ہلدی
زیرا
لہسن کا پاؤڈر
دھنیا
چلی فلیکس
تندوری چکن تھا ئیز بنانے کا طریقہ
ایک چھوٹے سے پیالے میں دہی زیتون کا تیل اور تمام مصالحہ جات کو مکس کریں۔ اس میٹیریل کو چکن پر اچھے طریقے سے لگائیں اور رات بھر کے لئے رکھ دیں یا پھرکم سے کم دو گھنٹے کے لئے یہ مصالحہ لگا کر رکھیں ۔اب چکن کو پری ہیٹڈ اوون میں 425 ڈگری فارن ہائیٹ پر پکائیں۔ چکن کو کم سے کم 30 سے 35 منٹ تک پکائیں ۔ تندوری چکن تھائیز تیار ہیں۔
چکن کو کتنی دیر تک میرینیٹ کیا جانا چاہئے ؟
چکن کو مصالحہ لگا کر کم سے کم دو گھنٹے کے لئےرکھا جانا چاہیے ۔ اور کیوں کہ میرینیشن کے دوران چکن اپنے اندر تمام ذائقوں کو جذب کرتا ہے اس لیے بہترین ذائقہ کے لئے چکن کو کم سے کم ایک رات کے لیے مصالحہ جات لگا کر رکھنا زیادہ بہتر ہوگا ۔
نوٹ
سرو کرنے سے پہلے چکن کو 10 سے 15 منٹ کیلئے رکھیں۔