بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی شروع کر دی۔ دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا۔

بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی شروع کر دی۔ دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر دی ہے۔ بھارت دریائے چناب پر ایک ڈیم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540 میگا واٹ کے ہائیڈرو پروجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ یہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے مطابق دریائے چناب پر پاکستان کا حق ہے۔ اس دریا کا پانی صرف پاکستان ہی استعمال کر سکتا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے بھارت کو خط لکھے گا اور انڈس واٹر کمیشن بھارت سے اس منصوبے کی تفصیلات طلب کرے گا۔ بھارت کوئی بھی منصوبہ بنانے سے پہلے اس کی تفصیلات پاکستان سے چھ ماہ قبل شئیر کرنے کا پابند ہے جو منصوبہ پاکستانی دریاؤں کے اوپر کوئی شروع کرنے کے متعلق ہو۔

540میگا واٹ کا یہ منصوبہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑمیں دریائے چناب پر تعمیر ہو گا۔ زرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی کیبنٹ کمیٹی آف اکنومک افئیرز نے اس منصوبے کو منظور کر لیا ہے۔

عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلی تھے۔ ان کو صرف فرخ گوگی کے حکم کی تعمیل کے لیے رکھا گیا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء ﷲ کا بیان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں