سستی بجلی بھی مہنگی ہوگئی،نیپرا نے پن بجلی کے پیدواری ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،پن بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، نیپرا نے پن بجلی کے پیدواری ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،اضافے کے بعد پن بجلی کا ٹیرف 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہوگیا،پن بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر آئے گا۔
دوسری جانب نیپرا کی جانب سے بجلی کےنرغوں میں ایک بار پھر اضافہ پر شہریوں نے شددید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔حکومت ناقص پالیسیوں کے باعث گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوچکا ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام سے جینے کا حق نہ چھنیں، موجودہ حکومت نے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔