امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گی ۔

سرحدوں سے ماورا محبت کی ایک اور مثال، ایک امریکی خاتون نے پاکستان میں اپنی محبت کو حاصل  کرنے کے لئے امریکہ سے پاکستان تک کا سفر تہہ کیا۔ واشنگٹن ڈی سی کی رہائشی 40 سالہ دانیال نے راولپنڈی پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد 27 سالہ ٹک ٹوکر افشاں راج سے شادی کی۔ رحمنتا آباد کے رہائشی راج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل خاتون نے اس کی ایک ویڈیو کو لائیک اور کمنٹ کیا جس نے  کمنٹس سیکشن میں گفتگو کوبڑھاوا دیا۔
ٹک ٹوکر نے اسلام قبول کرنے کے بعد نئے نام سے دانیال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے حفضہ سے شادی کی ہے۔” راج نے یہ بھی بتایا کہ حفضہ اپنا سب  کچھ  امریکا میں چھوڑ کر اس کے لیے پاکستان آئی ہے اور مزید کہا کہ اس کی بیوی “ایک نیک اور سمجھدار انسان” ہے۔ دلہا نے بتایا کہ اس کی بیوی نے اسے اپنا مذہب ماننے سے پہلے اسلام کے بارے میں تحقیق کی۔ “اس نے مختلف عقائد کے لوگوں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنا کر مذاہب پر گفتگو کی جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی کہ اسلام واحد مذہب ہے جو دنیا اور آخرت کے لئے بہترین ہے۔”
ٹکٹوکر نے واضح کیا کہ اس نے اپنی بیوی  پر کبھی کسی طرح سے دباؤ نہیں ڈالا اور وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی، اسلام قبول کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ امریکی خاتون نے کہا کہ وہ مشرقی لباس، ثقافت مساجد کا شوق رکھتی ہیں، اور اردو زبان بھی سیکھنے کی کوشش کررہی ہیں۔ “میں بہت خوش ہوں کسی پاکستانی سے شادی کر کے … پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جہاں لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں