اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 366 ملین ڈالر سے کم ہوکر 9۰7 بلین ڈالر پر آگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 27 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 366 ملین ڈالر کم ہوکر 9۰723 بلین ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9,722.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے.

ملک کے کل ذخائر کم ہو کر 15.771 بلین ڈالر رہ گئے، جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر 6.048 بلین ڈالر تھے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ یہ کمی “بیرونی قرضوں کی ادائیگی” کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا، جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر میں مزید 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر 197.59 روپے پر بند ہوا۔

وفاقی حکومت نے جمعرات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اس کا اعلان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت چلنے والی مخلوط حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے عرصے میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

وفاقی حکومت کا عمران خان کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت کارروائی کا منصوبہ.

اپنا تبصرہ بھیجیں